ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / بھٹکل میں زیورات کی دکان میں چوری :2لاکھ سے زائدمالیت کے زیورات لے کر لٹیرے فرار

بھٹکل میں زیورات کی دکان میں چوری :2لاکھ سے زائدمالیت کے زیورات لے کر لٹیرے فرار

Sat, 09 Sep 2017 20:15:20    S.O. News Service

بھٹکل:09/ستمبر (ایس اؤنیوز)بھٹکل میں گھروں میں  چوری کی وارداتیں جاری ہیں، پولس چوروں پر قابو پانے یا اُنہیں پکڑنے میں ناکام ثابت ہورہی ہیں،  ایسے میں اب چوروں نے زیورات کی دکان کو بھی اپنا نشانہ بنایا ہے ۔ تازہ واردات آج سنیچر صبح منظر عام پر آئی جب چوروں نے ایک اربن بینک کے متصل واقع مہالسا جویلری دکان میں  گھس کر قریب ، دو لاکھ 66 ہزار مالیت کے زیورات پر ہاتھ صاف کردیا ۔ 

بتایا گیا ہے کہ 8ستمبر کی رات 9بجے سے 9ستمبر کی صبح 9بجے کے درمیان لٹیروں نےمین روڈ پر واقع ’’مہالسا جولیرس ‘‘ دکان کی سیمنٹ شیٹوں سے بنی چھت کو نکال کر دکان کے اندر گھس گئے اور قریب 2.66 لاکھ روپئے مالیت کے زیورات اور نقد لے کر فرار ہوگئے ۔

مہالسا جویلیری کے مالک شانتا رام وینکٹیش پربھو کی طرف سے پولس تھانے میں درج کردہ شکایت کے مطابق 1سونے کا ہار 35گرام، سونے کی 10گرام والی کل 10انگوٹھیاں (28000)، 30نتھنیاں فی کس 5گرام (14000)، 3 کلو  چاندی کے چین (126000)سمیت کل 2.66 لاکھ روپئے مالیت کے زیورات کی چوری ہوئی ہے۔ بھٹکل شہری پولس تھانےمیں کیس درج کرلینے کے بعد پی ایس آئی پرمیشورپا کی نگرانی میں جانچ جاری ہے۔


Share: